ارسا نے 10 جون تک دریائے سندھ میں 30 فیصد پانی کی کمی کا اعلان کردیا

کاشتکار پانی کی موجودہ قلت کے پیش نظر کاٹن اور چاول کے مکین دونوں فصلوں کی کاشت دیر سے شروع کریں تاکہ پانی وقت پر مل سکے

پیر 8 اپریل 2024 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ارسا نے 10 جون تک دریائے سندھ میں 30 فیصد پانی کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سندھ میں کاٹن اور چاول کی کاشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سیڈا نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی کی موجودہ قلت کے پیش نظر کاٹن اور چاول کے مکین دونوں فصلوں کی کاشت دیر سے شروع کریں تاکہ پانی وقت پر مل سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین سیڈا چیئرمین قبول محمد کھٹیان نے کہا ہے کہ ارسا امکان ظاہر کر رہی ہے کہ پانی کی قلت 10 جون تک برقرار رہے گی۔ لہذا کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی کمی کو مدنظر رکھیں اور فصل کی کاشت مین تاخیر کرین۔ تاکہ بیج اور کھاد ضائع نہ ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی پانی کی صورت حال بہتر ہو گی، ارسا کی طرف سے دریائے سندھ کے بہا میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :