نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی

منگل 9 اپریل 2024 12:22

نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) شہریوں کی اکثریت نے عید الفطر کیلئے بڑے پیمانے پر نئے کرنسی نوٹ خریدے جنہیں عام دنوں کی نسبت انتہائی زیادہ ادائیگی کرنا پڑی ،10اور20کے نئے کرنسی نوٹوں کی زیادہ ڈیمانڈ اور قلت دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے امسال بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کی عمارت کے باہر اور دیگر مارکیٹوں میں نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی رہی ۔طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے 10 اور 20 کے کرنسی نوٹ کا بنڈل 400 سے 600روپے زائد قیمت پر فروخت ہوئے جبکہ 50 اور 100 کے نئے کرنسی نوٹوں پر 500 سے 700روپے اضافی وصول کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :