ایبٹ آباد،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ نے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 9 اپریل 2024 13:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ یہ مانیٹرنگ کمیٹی آر ٹی اے، ویٹس اور ایم وی ای آفس کے افسران پر مشتمل ہو گی جو عیدالفطر کے موقع پر بس سٹینڈز میں مسافر گاڑیوں کے کرایوں اور گاڑیوں کی دستیابی کی نگرانی کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ کمیٹی عیدالفطر کے ایام میں کرایہ کے اوور چارجنگ پر سختی سے نظر رکھے گی۔ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ زائد کرایوں اور اڈوں میں گاڑیوں کی عدم دستیابی سے متعلق عیدالفطر کے دنوں میں مانیٹرنگ کمیٹی سے رابطہ کریں، مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران عیدالفطر کے دنوں میں دستیاب ہوں گے جو زائد کرایوں سے متعلق معاملات کو دیکھ کر ان پر کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :