پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ ، مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصرڈپٹی چیئرمین منتخب

منگل 9 اپریل 2024 14:07

پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ ، مسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں جاری کئے گئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی دن 11 بجے تک جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

11 بج کر 15 منٹ پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ چیئرمین سینیٹ کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے کاغذازت نامزدگی جمع کرائے ان کے مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔\932