انجینئر حمید حسین نے کرم پریس کلب پاراچنار کا دورہ ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی

منگل 9 اپریل 2024 15:33

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی اور ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے کرم پریس کلب پاراچنار کا دورہ کیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے کے بعد پہلی بار پریس کلب پہنچنے پر صحافیوں نے ایم این اے انجینئر حمید حسین کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں ایم این اے اور قومی اسمبلی میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کا پارلیمانی لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر انجینئر حمید حسین نے پریس کلب کے نو منتخب صدر اور دیگر کابینہ کو مبارکباد دی ۔اور کہا کہ پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔حمید حسین کا کہنا تھا کہ جس طرح بلا تفریق ضلع کرم کے عوام نے مل کر انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے ۔علاقے میں امن کا قیام ان کا اولین ترجیح ہے کیونکہ بدامنی کے باعث علاقے کا ہر چھوٹا بڑا پریشان ہے۔\378