استبول ایئرپورٹ پر مسافروں کی تھراپی کے لیے کتے تعینات

DW ڈی ڈبلیو منگل 9 اپریل 2024 15:40

استبول ایئرپورٹ پر مسافروں کی تھراپی کے لیے کتے تعینات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2024ء) دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ،استنبول ایئرپورٹ پرپانچ نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ یہ تعیناتیاں ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کا سفری تناؤ دور کرنے کے لیے کی گئی ہیں تاہم یہ اہم کام انسان نہیں بلکہ تربیت یافتہ کُتے انجام دیں گے۔ ان کتوں کو باقاعدہ تھراپسٹ بنانے کی تربیت دی جاتی ہے اور جب وہ تربیت یافتہ بن جاتے ہیں تب انہیں استنبول ایئرپورٹ پر انتہائی اسٹریس میں نظر آنے والے مسافروں کا ذہنی دباؤ دور کرنے پر مامور کیا جاتا ہے۔

وہ مسافرجو ہوائی اڈے سے ہوائی جہازمیں سوار ہونے کے درمیانی عرصہ میں بے چینی محسوس کرتے ہیں، ان کے اعصاب کو پرسکون رکھنے کے لیے ان کتوں کی سروس دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

مسافر ان کتوں پر ہاتھ پھیر سکتے ہیں، انہیں گدگدا سکتے ہیں یہاں تک کہ انہیں لپٹا سکتے، انہیں پیار کر سکتے ہیں۔

استنبول کی گلیاں اور خواتین کے محفوظ ہونے کا احساس

استنبول ایئرپورٹ پر ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایسے دو کتوں کوکی اور الیتا سے ملاقات کی۔

یہ ''تھراپی ڈاگ ٹیم‘‘ تربیت حاصل کرنے کے بعد، فروری کے آخر سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

استنبول ایئرپورٹ کے کسٹمرز مینیجرقادر دیمرتاس کہتے ہیں،''ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ کتے محفوظ رہیں اور انہیں ہر طرح کے ماحول کا عادی بنایا جائے یہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے سو فیصد مانوس ہوں۔ ان سب کی انہیں تربیت دی گئی ہے۔

‘‘

استنبول کی مساجد میں نماز کے ساتھ فٹنس کا بھی انتظام

ان کتوں کے ٹیم لیڈرکا نام کوکی ہے جو اطالوی نسل ''لاگوٹو روماگنولو‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کتا بہت محنتی ہے لیکن اسے اپنے کام کے دوران وقفہ کرنا پسند ہے اور یہ اکثر اوقات آرام کرنا یا سستانا پسند کرتا ہے۔ کتوں کی اس تربیت یافتہ ٹیم کے جانوروں کے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ہرکتا اپنی مرضی سے اپنے کام کے اوقات کے دوران وقفہ کرسکتا ہے۔

ہوائی اڈے پر یہ کتے اپنے نگرانوں کے ساتھ باقاعدہ یونیفارمز اور بیجز میں نظر آتے ہیں اور ان کے اوقات کار صبح دس تا شام چار بجے ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے مثبت آراء کے بعد کمپنی اس منصوبے کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

ن ف/ ک م(اے پی)

متعلقہ عنوان :