سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں

منگل 9 اپریل 2024 18:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی راشد علی نے مقرر ہ کرایوں سے زائد وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران تین لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 27 گاڑیوں کو ضبط کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کرایوں ناموں کے مطابق ٹکٹ حاصل کریں، سفر کے لیے معذور افراد کو 50 فیصد اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو 60 فیصد کی رعایت پر ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد شناختی کارڈ دیکھا کر رعایت پر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :