مرتضی وہاب اور گھنور اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

منگل 9 اپریل 2024 22:47

مرتضی وہاب اور گھنور اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور گھنور علی خان اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میئر کراچی ہونے کی وجہ سے مرتضی وہاب عام انتخاب میں کسی بھی نشست سے کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :