پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں معطلی کی شکایات

منگل 9 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ملک بھر میں منگل کی صبح انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہوئیں تاہم بعد میںسروس بحال ہوگئی ۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ معطلی اور بحالی کی ذمہ داری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ہوتی ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کی ایک وجہ سب میرین کیبل کا متاثر ہونا بھی ہوتا ہے۔ذرائع ٹیلی کام آپریٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل بظاہر اندرونی معاملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :