کمشنرکراچی سید حسن نقوی  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 10 اپریل 2024 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) كمشنر كراچی سید حسن نقوی  نے اپنے عہدے كا چارج سنبھال لیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے محمد سلیم راجپوت سے اپنے عہدہ کا چارج لیا۔

(جاری ہے)

سید حسن نقوی پاکستان ایڈمنسٹریو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں،  وہ وفاق اور صوبہ میں مختلف محکموں میں اعلی عہدوں پر تعینات رہے ہیں، وہ  چئر مین پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ، سیکریٹری فنانس سندھ  اور دیگر اہم  عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :