صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ورثاء کے لئے صبر و جمیل اورحادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دٴْکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔