یورپی پارلیمنٹ، امیگریشن و سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور

جمعہ 12 اپریل 2024 17:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کر لیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کا اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدہ 2 سال میں نافذ العمل ہو گا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت پناہ کی درخواستوں کو حد سے زیادہ 12 ہفتوں میں نمٹایا جائے گا۔مسترد ہونے والے تارکینِ وطن کو فوراً اٴْن کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمے داری مشترکہ طور پر اٴْٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :