قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگیوں میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ،لانا مفتی سعود افضل ہالیجوی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما شیخ الحدیث مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے ضابطہ حیات اور مشعل راہ ہے قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگیوں میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے ،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے اسلام و دین سے رغبت بڑھتی ہے دل و دماغ میں محبتیں تازہ ہوجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ مہاجر مکی کے زیر انتظام مکی بلال مسجد میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے شیخ الحدیث و جے یو آئی سکھر کے نائب امیر حضرت مفتی محمد شفیع انڈھڑ کو عمرہ عمرہ سعادت حاصل کرنے کے بعد دئے گئے اعزازیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں مفتی سعود افضل ہالیجوی،مفتی محمد شفیع انڈھڑ ،مفتی محمد یاسین بندھانی،مولاناعبدالخبیر خاکسار،مولانا منیب توحیدی سمیت دیگر علمائ کرام نے شرکت کی اور جامعہ اشرفیہ سکھر کے شیخ الحدیث و جے یو آئی سکھر کے نائب امیر حضرت مفتی محمد شفیع انڈھڑ کو عمرہ عمرہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر علمائ کرام کا کہنا تھا کہ اج امت مسلمہ کے مصائب،مشکلات اور مسائل کی وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے رو گردانی ہیاگر امت آج پلٹ کر قرآن وسنت کے احکامات سے استفادہ حاصل کرے تو وہ ایک فاتح قوم بن کر دنیا بھر میں اسلامی انقلاب برپا کرسکتی ہے علمائ کرام کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ دیگر سیاحی مقامات کے بجائے بزرگان دین اور اولیائ کرام سمیت ان پاک مزارات کا نظارہ کیا جائے، عمرہ کی سعادت حاصل کی جائے تاکہ اپنے دین و اسلام سے تھوڑی آگاہی حاصل کی جاسکے مکہ شریف اور مدینہ منورہ کی زندگی نرالی ہے ہر شخص اللہ کی یاد میں لگا ہوا ہے کسی کو اپنے مفادات سے غرض نہیں، اللہ ہو کا ذکر دیکھ کر اور سن کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے، اسلام و دین سے مزید قربت اور محبت ملتی ہے ان پاک زیارتوں اور اللہ کے گھر ضرور جائیں اپنی زندگیوں کو اسلام کے قریب لانے کے لئے اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں، اپنے روشن مستقبل کے لئے نماز کا قیام اور قرآن پاک کو سمجھیں اسی میں ہم سب کی فلاح و بہتری ہے۔

#