yبارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ( آج)سے سپین میں ہوگا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ( آج) اتوار15 اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 71 واں ایڈیشن 15 اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا جو 23 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ا?زمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں میکسیمو گونزالیزاور ا?ندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ ا?زمائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :