اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ، خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ہفتہ کو مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نرخناموں کی چیکنگ کے علاوہ دیگر قواعد پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ جی سکس میں دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور ٹماٹر مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :