وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر اظہار تعزیت، مالی معاونت کا اعلان

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئیشہید بچوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :