پشین جلسہ، شیر افضل مروت کی آمد پر شیر آیا شیر آیا کے نعرے

ہفتہ 13 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کے پشین میں تحریک تحفظ آئین پاکستان جلسے میں آمد کے موقع پر شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگ گئے جلسے کے شرکاء انتہائی پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے اور اس دوران پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر روک دی جبکہ اسٹیج پر آنے کے بعد شیر افضل مروت نے تقریر کی ۔