مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے والے اپنا گر یبان جھانکیں ، جے یو آئی

شیر افضل مروت صرف کا غذی شیر ہے وہ اپنی زبان کو لگا دے ہمیں سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے

اتوار 14 اپریل 2024 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے والے اپنا گر یبان جھانکیں ،پشین میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں،شیر افضل مروت صرف کا غذی شیر ہے وہ اپنی زبان کو لگا دے ہمیں سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا پشین میں ناکام جلسہ کا بد لہ پی ٹی آئی رہنما جے یو آئی کی قیادت کوگالیاں نکال کر نہ لیں بلکہ اپنی نا کامی کے اسباب پر غور کر یں اپوز یشن کوایک پلیٹ فارم پر اکھٹے کرنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی اتحاد کی بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت کیخلا ف چلنے والی تحریک پہلے جلسہ میں ہی ناکامی کی طر ف چل پڑی ہے جس کے ذمہ دار پی ٹی آئی کے بد ز بان رہنما ہیں جو اپنی زبان کو کنٹرول کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں ، پی ٹی آئی رہنما ما ضی کی طرح مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرکے خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کی نا کام کوشش پر بھر گامزن ہیں جس میں انہیں ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

پشین میں شیرافضل مروت کی بد زبانی کا پی ٹی آئی اور دیگر اتحادی جماعتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔