پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ٹکٹنگ بوتھ قائم

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ ( باکس آفس ) کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ،باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے، لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈ 1122 ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا،پنڈی کا باکس آفس 16 اپریل سے کام شروع کرے گا۔لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہونگی۔

(جاری ہے)

جمعرات 18 اپریل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے، وی آئی پی سات سو پچاس روپے اور پریمئم پانچ سو روپے ،ہفتہ 20 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ،وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے، وی آئی پی ایک ہزار روپے،پریمئم سات سو پچاس روپے جبکہ اتوار 21 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا جائیگا، وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے،وی آئی پی ایک ہزار روپے، پریمئم سات سو پچاس روپے قیمت رکھی گئی ہے ۔

جمعرات 25 اپریل کوچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لاہور میں کھیلا جائیگا ،وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے، وی وی آئی پی انکلوژر چار ہزار روپے،وی آئی پی ایک ہزار روپے،پریمئم آٹھ سو روپے، فرسٹ کلاس پانچ سو روپے،جنرل تین سو روپے،ہفتہ 27 اپریل کوپانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائیگا، وی وی آئی پی گیلری سات ہزار روپے،وی وی آئی پی انکلوژر پانچ ہزار روپے،وی آئی پی تیرہ سو روپے،پریمئم نو سو روپے،فرسٹ کلاس چھ سو روپے،جنرل تین سو روپے رکھی گئی ،ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کی خریداری کے لئے پی سی بی سے اس نمبر +924235717231 پر رابطہ کریں۔