دادو سے سکھر آنے والا مسافر دوران سفر فوت ہوگیا ،ورثاء کی تلاش جاری

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) دادو سے سکھر آنے والا مسافر دوران سفر فوت ہوگیا ورثاء کی تلاش جاری ،تفصیلات کے مطابق دادو سے بعذریعہ کوچ سکھر آنے والا مسافر دادو کا رہائشی بنام خیر محمد کونکو ولد رحیم علی دوران سفر طبعیت خراب ہونے کے باعث موقع پر ہی فوت ہوگیا کوچ ڈرائیور نے نیو بس ٹرمینل فوتگی کی نعش لاکر یونین و دکانداروں کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر اڈے کے دیگر ڈرائیوروں اور دکانداروں نے نعش تحویل میں لیکر فوتگی کی تلاشی لی اور شناخت کے بعد فوت ہونے والے شخص کے ورثاء سے رابطہ کرکے اطلاع دے دی گئی جبکہ مقامی دکانداروں و ڈرائیوروں نے پولیس کاروائی کے بعد میت کو بطور امانت نیو بس ٹرمینل اڈے پر رکھتے ہوئے ورثاء کا انتظار کیا کئی گھنٹے گذرنے کے بعد ورثاء پہنچانے پر نعش ورثاء کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :