کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارروائیاں،633مبینہ ملزمان گرفتار، اسلحہ ، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر633سے زائد مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 32کلو 854گرام چرس، 4کلو 9گرام آئس/کرسٹال، ہیروئن، 80بوتلیں شراب اور107سے زائد اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 41موٹرسائیکلیں اور 3گاڑیاں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیں۔