؂وفاقی حکومت نے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کو2025کے امتحانات میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبرات100کرنے کی ہدایت کردی

اتوار 14 اپریل 2024 20:05

؂وفاقی حکومت نے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کو2025کے امتحانات میں اسلامیات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کو2025کے امتحانات میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبرات100کرنے کی ہدایت کردی۔نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے ذیلی ادارے انٹر بورڈ کوآرڈنیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے نوٹیفکیشن نمبر IBCC/7-1/178(12)/Imp/2024جاری کرتے ہوئے 26،27فروری 2024ء کو اسلام آباد میں ہونے والے 178اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے مضامین کے پرچہ جات کے نمبر ات 100کرنے پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی جس کے بعد 2025ء کے نویں اور گیارہویں جماعت کے اسلامیات اور دسویں اور بارہویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کے مضامین کے نمبرات 100کرنے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے آئی بی سی سی نے ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ ز کو مکمل اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :