کمرشل کورٹس کی افادیت، ماحولیاتی تبدیلی،جسٹس منصور علی اور جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی جائینگے

اتوار 14 اپریل 2024 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی جائیں گے۔فاضل ججز آئندہ ہفتے قطر یونیورسٹی میں اسٹینڈنگ انٹرنیشنل فورم آف کمرشل کورٹس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو ماحولیاتی تبدیلی اور کمرشل کورٹس کے موضوع پر خطاب کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن 20 اپریل کو کمرشل کورٹس کے موضوع پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے، کانفرنس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ججز شرکت کریں گے۔