موٹروے پولیس نے ذہنی معذور لاپتہ خاتون کو خاندان سے ملوا دیا

پیر 15 اپریل 2024 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی، تین دن سے لاپتہ ذہنی معذور گم شدہ خاتون کو خاندان سے ملوا دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کولاہور کے نزدیک ایم 3 پر اکیلی خاتون پریشان حالت میں ملی ۔ پٹرولنگ افسران نے خاتون سے ایڈریس کی بابت پوچھا تو ٹائون شپ لاہور کا پتا چل سکا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شوکت چینگری نے ٹائون شپ لاہور مساجد میں اعلانات کروائے۔انسپکٹر عبید خرم اور لیڈی افسران کے ساتھ خاتون کو لاہور بجھوایا گیا۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات کے مطابق انتھک محنت کے ساتھ لواحقین کو ڈھونڈا گیا۔خاتون کلثوم بی بی کے خاندان سے ملنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔خاتون کے ورثا کا موٹروے پولیس سے اظہار تشکر۔

متعلقہ عنوان :