اسرائیل کی غزہ میں آپریشن ایک بار پھرتیز کرنے کی تیاریاں

اسرائیل کی نصیرات کیمپ میں ایک بارپھر بمباری، 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

پیر 15 اپریل 2024 11:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اسرائیلی فورسزکی جانب سے نصیرات کیمپ میں ایک بارپھربمباری سے 5فلسطینی شہیدہوگئے،اسرائیلی طیاروں نے العربی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا،حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی غزہ میں آپریشن ایک بارپھرتیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں،اسرائیلی میڈیارپورٹس کیمطابق آنے والیدنوں میں 2 ریزرو بریگیڈبھرتی کیے جائیں گے،ریزرو بریگیڈ غزہ میں آپریشن کے لیے تعینات ہونگے۔

حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہیکہ حماس نے قیدیوں کے تبادلیکی ڈیل مسترد کردی ہے،یحیٰ سنوارکشیدگی کم کرنے کے لییتیار نہیں ہیں،اپنے 133 قیدی رہا کروانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔دوسری جانب بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی کوششیں تیز کردیں۔اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود لوگ شمالی غزہ واپس جارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :