کاشتکاروں کو جنترکی اپریل سے اگست تک کاشت کےلئے لوکل بیج استعمال کرنے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 12:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے اپریل سے اگست تک جنتر کی کاشت کےلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کو منڈی میں دستیاب جنتر کی لوکل قسم کا بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ منڈی سے جنتر کی لوکل قسم کابہتر معیار کا بیج حاصل کرکے کاشت کیاجا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جنتر کی کاشت کے ضمن میں زمین کی تیاری کے لئے دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کر یں تاکہ بہتر اگاؤ ہو سکے البتہ مون سون بارشوں کے دوران کاشتہ فصلوں کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے۔انہوں نے جنتر کی بطور چارہ و سبز کھاد کاشت کےلئے 20 سے25 کلوگرام جبکہ بیج کےلئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالیں اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 18سے 22دن کے بعد لگائیں تاہم اگر اس دوران بارش ہو جائے تو پانی لگانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :