بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اینڈ اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ

پیر 15 اپریل 2024 13:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ترجمان حکومت بلوچستان شاید رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اینڈ اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں15اور 16 اپریل کو سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بارشوں کی صورتحال پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے ڈویژنل کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبے کی مجموعی بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے نکاسی آب نہ ہونےکی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام فیلڈ آفیسرز کو جو وسائل اور سپورٹ درکار ہے وہ انہیں فراہم کی جائےگی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نےتمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے نالوں پر موجود تجاوزات کو ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :