نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا ہائی کورٹ تربت کے زیرتعمیر کمپلیکس کا دورہ،ایس ڈی او نے بریفنگ دی

پیر 15 اپریل 2024 13:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ہائی کورٹ تربت کی زیرتعمیر کمپلیکس کا معائنہ کیا، دورے پر ایس ڈی او مرید بلوچ نے انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس (ر) شکیل احمدبلوچ، میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی، بلوچستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکور انور، ایکسیئن عبدالقیوم رند،سابق ایکسیئن نصیر احمد رند، محمد اقبال اور چیف آفیسر شعیب ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر تعمیراتی کام کامعائنہ کیا اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے اورمقررہ میعادکے اندر منصوبے کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔