گورنمنٹ اختر نواز خان ڈگری کالج کھلابٹ کے پرنسپل ریٹائر

پیر 15 اپریل 2024 13:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) گورنمنٹ اختر نواز خان (شہید) ڈگری کالج کھلابٹ کے پرنسپل پروفیسر عبدالقیوم مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ پروفیسر عبدالقیوم نے 36 سال تک اپنی زندگی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے وقف کر رکھی ہے، موصوف نے فیکلٹی میں بھرپور اور انمٹ نشان چھوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم سے وابستہ نوجوان اساتذہ نے پروفیسر عبدالقیوم سے ایڈمنسٹریٹر اور بطور استاد غیر متزلزل عزم اور حوصلہ افزائی کے مشاہدہ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

موصوف کی انتھک کوششوں کی بدولت اختر نواز خان ڈگری کالج نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ پروفیسر قیوم کا دور نمایاں کارناموں سے عبارت ہے اور ان کی میراث بلاشبہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔ کالج کا عملہ اور طلبا پروفیسر قیوم کی انمول شراکت کیلئے تہہ دل سے ان کے مشکور ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ اچھی صحت، خوشی اور مستحق آرام سے بھری ہے، کالج کی تمام فیکلٹی اور طلبہ ان کی باقی ماندہ پرلطف زندگی کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :