سپریم کورٹ بہاولپور نے ستائیس کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانےکی اپیل خارج کردی

پیر 15 اپریل 2024 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سپریم کورٹ بہاولپور نے ستائیس کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کے لیے دائر اپیل خارج کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقبال گجر نامی شہری کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں تقریر نہ کریں، قانون کی بات کریں، یہ معاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ آچکا ہے۔ عدالت نے بہاولپور میں 27 کنال اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کروانے کے لیے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔