پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا

پیر 15 اپریل 2024 13:43

پی سی بی نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا، پی سی بی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہے۔سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی بنائی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا ممبر اور عثمان تسلیم سیکریٹری تھے، ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈ کپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا۔محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر الگ ہو گئے تھے جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔