آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

پیر 15 اپریل 2024 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہیے۔ سربراہ قومی وطن پارٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ہمارا صوبہ شدید متاثر ہورہا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کےلیے دور رس پالیسیوں، خصوصی فنڈز کی فراہمی اور عوامی آگاہی نہایت ضروری ہوچکی ہے۔