وزیراعلیٰ بلوچستان کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے نالوں پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نےبلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں تمام فیلڈ افسران کونکاسی آب کے نالوں پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں اپنی زیر صدارت صوبے کے ڈویژنل کمشنرز اور پی ڈی ایم اے حکام کے آن لائن اجلاس میں دی۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور ڈی جی پی ڈی ایم اےنے صوبے کی مجموعی بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی نے نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونےکی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام فیلڈ آفیسرز کو جو وسائل اور سپورٹ درکار ہے وہ انہیں فراہم کی جائےگی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نےتمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے نالوں پر موجود تجاوزات کو ختم کریں۔دریں اثناصوبائی حکومت کے ترجمان شاید رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اینڈ اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں15اور 16 اپریل کو سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :