گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت صنعتوں کی بحالی کے لئے اہم اجلاس

اہم بینکروں ، تاجروں اور صنعتکاروں کی خصوصی شرکت ۔ صنعتی انقلاب اگلا ہدف ہے ،کامران خان ٹیسوری

پیر 15 اپریل 2024 17:23

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت صنعتوں کی بحالی کے لئے اہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت صوبہ کی تباہ حال صنعتوں کی بحالی، صنعتی انقلاب کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ کے اہم بینکرز، تاجروں، صنعتکاروں نے خصوصی شرکت کی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرنے والے صنعتکاروں کو ہر سہولت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو آراستہ کیا،اب نوکریاں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبے شروع ہونگے،صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے صنعتیں اب دیگر صوبوں یا ملکوں میں نہیں جائیں گی،ایسا انقلاب لائیں گے کہ دیگر صوبوں،ملکوں سے صنعتکار سندھ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو وعدہ کیا، اللہ کے کرم سے پورا کرکے دکھایا،سندھ کے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو اعتماد میں لوں گا، تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر صنعتی انقلاب لائیں گے، تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام مسائل وفاق سے حل کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :