نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم 18 اپریل کو حلف اٹھائینگے

پیر 15 اپریل 2024 17:45

نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم 18 اپریل کو حلف اٹھائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) جماعتِ اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرِ حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔یہ بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی حلف برداری کی تقریب جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہو گی۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے ترجمان کے مطابق نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اہم اجلاس طلب کر لیے۔قیصر شریف نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو ہی منصورہ میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :