نو شکی میں دو گروپوں میں جھڑپ ،دوافراد زخمی

پیر 15 اپریل 2024 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نو شکی میں دو گروپوں میں جھڑپ دوافراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق پیر کو نو شکی کی بکرا پیڑی کے قریب دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران خنجر کے وار اور فائرنگ سے دو افراد محسن اور باز محمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :