عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد کا خیبر پختونخوا کے پرفضاء مقامات کا رخ

پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ،گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے

پیر 15 اپریل 2024 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے پرفضا مقامات کا رخ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔

(جاری ہے)

مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی۔

متعلقہ عنوان :