ویٹرنری ڈاکٹرزکااحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پیر 15 اپریل 2024 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز نے بیروزگاری کے خلاف صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان کے شہر ژوب سے شروع ہوکر گوادر پر اختتام پذیر ہونگے احتجاج میں مظاہرے اور دیگر احتجاج کے طریقہ کار اپنائے جائیں گے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے گزشتہ 5 سال سے ویٹرنری ڈاکٹرز کو ایک بھی اسامی نہ دینا حکومتوں کی ناکامی و محکمے کی بربادی ہے اگر حکومت نے پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیتے ہوئے آگے بڑھائیں گے۔احتجاج تحریک میں قومی شاہرائیں بند کرنے حکومتی مشینری بلاک کرینگے۔