امن ویلفیئر سوسائٹی فار سپیشل چلڈرن کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے

حکومت خصوصی بچوں کیلئے اعلان کردہ اقدامات پر پیشرفت کرے ‘چیئرمین ندیم پہلوان کا خطاب

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) امن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شاہدرہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی گروپ ہیڈ الائیڈ بینک آف پاکستان فیصل غوری تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی ندیم پہلوان صدر فوزیہ پرویز، جنرل سیکرٹری ،ردا جاوید ،فنانس سیکرٹری احسان خالد ،نوید پہلوان، مس اقرا ء ، مس پروا، مس شیمورہ، مس شکیلہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پہلوان نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کی توجہ کے زیادہ مستحق ہیں ، ایسے بچوں کی پرورش آسان کام نہیں ہوتا اس لئے ہم ان کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت شخصیات کو ایسے اداروں کی معاونت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جو دنیا میں راحت و سکون اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس پر تیزی سے پیشرفت کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :