سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سیّد منصور علی شاہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی کے انٹرنیشنل فورم میں شرکت کریں گے

پیر 15 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سیّد منصور علی شاہ اور جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس جواد حسن کمرشل کورٹس کی افادیت، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے قطر یونیورسٹی کے انٹرنیشنل فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فاضل ججز رواں ہفتے قطر یونیورسٹی میں کمرشل کورٹس کے حوالہ سے یونیورسٹی کے سٹینڈنگ انٹرنیشنل فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سیّد منصور علی شاہ 21 اپریل کو ماحولیاتی تبدیلی اور کمرشل کورٹس کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن 20 اپریل کو کمرشل کورٹس کے حوالہ سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ججز شرکت کریں گے۔