پولیس کی کارروائی،11مبینہ جواری گرفتار،چرس،نقدی ،تاش، موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد

پیر 15 اپریل 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اورنگی ٹائون پولیس نے جوئے سٹہ کے اڈے پرکارروائی کرتے ہوئے مالک سمیت 11مبینہ جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم 38ہزار 660روپے، تاش کے پتے، موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں منصور احمد مگسی (مالک)، اسحاق، علی، محمد بخش، برکت، سہراب، علی بخش، حاجی جموٹ، عبدالرشید، پری دیتا اور ادریس شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان اورنگی ٹائون ،بلوچ گوٹھ میںواقع مکان میں چھپ کر بڑے لیول پر جوئے سٹہ آپریٹ کررہے تھے۔دوسری جانب اتحاد ٹائون پولیس نے گلشن غازی میںکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :