بٹگرام، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 11:25

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بٹگرام پولیس نے موٹر سا ئیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، یہ گروہ موٹر سائیکلز کو چوری کرنے کے بعد ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ان کے پارٹس فروخت کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ضلعی سربراہ قمر حیات خان نے چوری کی واردات پر نوٹس لیا، ڈی ایس پی محمد شاہین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او گل رحمان خان تھانہ تھاکوٹ نے ٹیم کے ہمراہ مختصر وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے ان قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :