Live Updates

فیصل آباد، نا ن بھا ئیو ں اور تندور مالکا ن نے پنجا ب حکو مت کا فیصلہ مستر د کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 12:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد میں نا ن بھا ئیو ں اور تندور مالکا ن نے پنجا ب حکو مت کا فیصلہ مستر د کر دیا ،فیصل آباد سمیت پنجا ب بھر میں روٹی کی قیمت 16روپے مقرر ہو نے کے با وجو د انتظا میہ عمل درآمد کروانے میں نا کا م ،نا ن بھا ئیوں اور تندور مالکا ن کی لو ٹ ما ر جا ری ، 20سی25روپے کی رو ٹی اور 30سے 70رو پے کا نا ن فروخت ہو رہا ہے ، ایک من آٹے سے 400سی 425روٹی تیا ر کی جا تی ہے ، معیا ر کے نا م پر من مر ضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ، تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رو ز وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کی ہدا یت پر فیصل آبا د، ٹو بہ ،جھنگ ،چنیو ٹ سمیت پنجا ب بھر میں عوام کیلئے روٹی کی قیمت کم کر کے 16روپے مقرر کر نے کا اعلا ن کیا گیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغا م جاری کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ،حکو مت پنجا ب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16روپے فی رو ٹی مقرر کر دی ہے ، مگر افسو س ضلعی انتظا میہ حکو مت پنجا ب کے احکاما ت پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح نا کا م ہے ، جو کہ حکو مت پنجا ب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، شہر کے مختلف مقا ما ت پر نا ن بھا ئیوں اور تندور مالکا ن کی لو ٹ ما ر جا ری ہے ،فیصل آبا د کے مختلف مقا ما ت سمیت گھنٹہ گھر کے آٹھ با زا روں میں 20 سی25روپے کی رو ٹی اور 30سے 70رو پے کا نا ن فروخت ہو رہا ہے ، بتا یا گیا ہے کہ ایک من آٹے سے 400سی 425روٹی تیا ر کی جا تی ہے ، معیا ر کے نا م پر من مر ضی کی قیمتیں وصول کی جارہی ہے ،آج تک ضلعی انتظا میہ اپنے ہی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کرواسکی ، جبکہ شہر اور گردونوا ح میں دودھ ،دہی ، گو شت ، مرغی ،پھل ،سبزیا ں سمیت دیگر اشیا ئ کی اپنے ہی ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ، من مرضی کی قیمتیں وصول کر رکھی ہے ، علا وہ ازیں نا ن بھا ئیو ں اور تندور مالکا ن نے پنجا ب حکو مت کا فیصلہ مستر د کر دیا ہے ،نا ن بھا ئیو ں اور تندور مالکا ن کا کہنا ہے کہ آٹا ، میدہ اورگیس کی قیمتیں زیا دہ ہو نے کی وجہ سے ہم رو ٹی اور نا ن کی قیمت کم نہیں کر سکتے ، پنجا ب حکو مت کی جا نب سے آٹا ، میدہ اورگیس کی قیمت پر سبسڈی دی جا ئے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات