الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ٹیم نے عید تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی

الحمراء کے سہ روزہ عید میلہ میں شرکت کرنے پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،آئندہ بھی عوام کے من پسند پروگرامز پیش کرتے رہیں گے، سربراہ الحمراء طارق علی بسرا

منگل 16 اپریل 2024 13:06

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے عید میلہ میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی عوام کے من پسند پروگرامز پیش کرتے رہیں گے،الحمرا کی فضا ء یہاں آنے والوں کوصحت مند احساسات مہیا کرتی ہے،الحمراء خوشیاں بانٹنے میں اپنی مثال آپ ہے، عید الفطر کے موقع پر الحمراء انتظامیہ نے عوام کے لئے بھرپور پروگرامز پیش کئے،تین دنوں تک الحمراء میں عید کا سماں رہا۔

(جاری ہے)

تاہم الحمراء میں سہ روزہ عید میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔کھلے کھلے،ہنستے مسکراہتے، چمکتے دمکتے چہرے تین روز تک الحمراء کی رونق بنے رہے۔ان تقریبات میںہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عید تقریبات کے میوزک شواور کھیل عینک والا جن، میجک و پپٹ شو پیش کئے گئے۔ سربراہ الحمراء طارق علی بسر ا نے اپنے تا ثرات میں کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھا نے پر خوشی ہے،عوام اپنی ثقافتی اقدار کے حسن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،عید میلہ کا مقصد بھائی چارہ عام کرنا، لوگوں کو میل جول کے خوبصورت مواقع فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ٹیم نے عید تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :