پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا
منگل 16 اپریل 2024 13:06
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو مایہ ناز بیٹنگ آل رائونڈر مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا پریکٹس سیشن پیر کو شام 7 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ترتیب تھا لیکن جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا، بلیک کیپس کی ٹیم انتظامیہ نے ہوٹل میں میٹنگ کی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.