ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

منگل 16 اپریل 2024 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ بیوٹی استنبول ‘‘ میں شرکت کے لئے 25اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں2سے 4اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں کاسمیٹکس ، ہئیر کئیر ، سکن کئیر اور بیوٹی ایکوپمنٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :