ہری پور، خودکشی کرنے والے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 16:12

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ہری پور کی تحصیل خانپور میں خودکشی کرنے والے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ خانپور کے نواحی گائوں جب کے رہائشی نوجوان ملک خرم افتخار ولد ملک افتخار جو ایف اے کا طالب علم تھا، نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر غصہ میں آ کر پستول سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی پنڈ منیم اے ایس آئی سعید شاہ بمعہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے خانپور ہسپتال پہنچایا۔ ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر خان اور ایس ایچ او خالد خان بھی خانپور ہسپتال پہنچ گئے۔ پوسٹ مارٹم اور ابتدائی کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالہ کر دی۔

متعلقہ عنوان :