سرکاری سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 16 اپریل 2024 16:13

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں بھی آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جنہوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لئے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 75سال میں ہم نے سادہ تعلیم کو اولیت دی اگر ہم چھٹی جماعت سے ہی تعلیم کےساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ مرکوز کرتے تو آج پاکستان خوشحال ہوتا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔