وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیئے کوشاں ہے، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شزہ فاطمہ

منگل 16 اپریل 2024 16:53

وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں،پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں،یوتھ کی ترقی کے لیئے پر عزم ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔سی ای او تاون محمد شہباز خان نے کہا فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔