وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 17:21

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے سروسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سعید خان، کنٹریکٹرز اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹرز اور آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا منصوبہ فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ کا کام دو شفٹوں میں جاری ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر کی رپورٹ بھی طلب کی۔

متعلقہ عنوان :